|
اولمپکس : حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں 35پاکستانی گرفتار
بیجنگ: چینی حکام نے بیجنگ اولمپکس کے دوران حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں پینتیس پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ چین نے ایک خط کے ذریعے پاکستانی حکام کو آگاہ کیا کہ پینتیس مشتبہ افراد بیجنگ اولمپکس کے دوران حملوں کے لئے چین پہنچے تھے جنہیں گرفتار کرلیا ہے تاہم چینی حکام نے گرفتار شدگان میں سے صرف تین افراد کے نام اور پاسپورٹ نمبر جاری کئے ہیں ۔
ان مشتبہ افراد میں انور آفریدی ، دلدار خان ، درویش ، سلطان ، اکبر شاہ ، محمد امین ، قادر ، اسد مسعود ، افضل ، سعادت ، دولت یوسف اور فراز خان شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق فارن سیکورٹی ڈپارٹمنٹ نے وزارت داخلہ کو چین میں زیر حراست افراد کی تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ |