|
ہیمبرگ ہاکی: قومی ٹیم کی وطن واپسی
ہیمبرگ: ہیمبرگ ماسٹرز ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔ پاکستان کی اٹھارہ رکنی ٹیم جرمنی سے براستہ دبئی کراچی پہنچی۔ ٹیم کے چیف کوچ جہانگیر بٹ نجی مصروفیات کے باعث لندن چلے گئے۔ قومی ٹیم نے جرمنی میں سنگل لیگ کی بنیادی پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان نے ٹورنامنٹ میں بیلجیئم کو شکست دی۔
ملائیشیا سے اس کا مقابلہ برابر رہا جبکہ میزبان جرمنی کے ہاتھوں اسے شکست ہوئی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بیجنگ اولمپکس میں ناقص کارکردگی کے باعث کئی سینئر کھلاڑیوں کو ڈراپ کرکے جونیئر کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے جرمنی بھیجا تھا۔ |