بیلجیئم: فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا اور پولینڈ کی حکومت کے درمیانجاری تنازعے کے حل کیلئے معاہدہ طے پا گیا۔ فیفا نے پولش فٹبال ایسوسی ایشن میں سیاسی مداخلت کے باعث پولینڈ کی نیشنل ٹیم پر پابندی لگانے کی دھمکی دی تھی جبکہ یوئیفا کی جانب سے اسے دو ہزار بارہ کے یورو کپ کی میزبانی سے بھی محروم کیا جا سکتا ہے۔ فیفا کے صدر سیپ بلاٹر نے بیلجئیم میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ مسئلے کے حل کے لئے فیفا اور پولینڈ کی حکومت کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت فیفا‘ یوئیفا اور پولش حکومت کے نمائندہ پر مشتمل آزاد الیکٹرول کمیٹی فٹبال ایسوسی ایشن کے انتخابات کی نگرانی کرے گی۔ یوئیفا کا کہنا ہے کہ فی الحال پولینڈ سے دو ہزار بارہ کے یورو کپ کی میزبانی چھیننے کا خطرہ توٹل گیا ہے لیکن وہ صورتحال کو مانیٹر کرتی رہے گی۔ مجھے خوشی ہے کہ ہم نے اس مسئلے کا حل ڈھوڈ لیا ہے۔ ہمیں منسٹری آف اسپورٹس کی جانب سے لیٹر موصول ہو چکا ہے مسٹر کلیبر کی سربراہی میں یہ آزاد الیکٹرول کمیشن اپنا کام دوبارہ شروع کر دے گا۔ اس لئے اب فیفا ورلڈ کپ دو ہزار دس کے کوالیفائنگ میچز کے انعقاد میں مزید کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔