|
ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ،قومی اسکواڈ کا اعلان
لاہور: کینیڈا میں دس اکتوبر سے شروع ہونے والے چار ملکی ٹورنٹو کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے پندرہ رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔لاہور میں پی سی بی کے ترجمان کے مطابق صلاح الدین صلو کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی نے نیشنل ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لینے کے بعد ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔ اعلان کردہ کھلاڑیوں میں کپتان شعیب ملک، نائب کپتان مصباح الحق، سلمان بٹ، یونس خان، شاہد آفریدی، کامران اکمل، سہیل تنویر، شعیب اختر، عمر گل، فواد عالم، سہیل خان، خالد لطیف، عبدالرؤف، شعیب خان اور انورعلی شامل ہیں۔ ٹیم جمعرات کی رات کینیڈا روانہ ہو گی۔ |