aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
Fri, Jul 03 09, 05:55 PM PST
ٹور ڈی فرانس: چیمپئن لانس آرم کی خود پر بے اعتمادی
پیرس: سات مرتبہ کے چمپئن امریکا کے لانس آرم اسٹرانگ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ رواں سال ٹورڈی فرانس سائیکل ریس جیتنے کے حوالے سے زیادہ پراعتماد نہیں ہیں۔ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کا آغاز کل سیمونٹی کارلو میں ہوگا۔ استانا ٹیم کے امریکی رائیڈرلانس آرم اسٹرانگ چارسال بعد ریٹائرمنٹ ختم کرکے پہلی مرتبہ ریس میں حصہ لے رہے ہیں۔ آرم اسٹرانگ نے انیس سوننانوے سے دوہزارپانچ تک مسلسل سات مرتبہ ٹورڈی فرانس میں کامیابی حاصل کی۔ امریکی سائیکلسٹ رواں سال سابق ریس ونرالبرٹوکونٹاڈور اورلیوی لیفیمرکے ہمراہ ریس میں حصہ لے رہے ہیں لیکن انہیں سیکسوبینک ٹیم کے رائیڈرزاینڈی اورفرانک شلیک کیخلاف سخت چیلنج کاسامنا کرناپڑسکتاہے جبکہ برطانیہ کے مارک کیونڈش، بریڈ لیویگنز اور آسٹریلیا کے کیڈل ایونزبھی ان کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں۔

آرم اسٹرانگ کاکہناہے کہ چارسال بعدپروفیشنل سائیکلنگ میں واپسی کے بعدوہ ریس کیلئے زیادہ پراعتماد نہیں ہیں۔پہلے کی نسبت اس سال مجھے اپنے آپ پرزیادہ بھروسہ نہیں ہے۔ یہ قدرتی بات ہے کہ جب آپ چارسال تک سائیکلنگ سے دوررہیں توایس ہوجاتاہے۔ میں یہاں ریس کوانجوائے کرنے آیا ہوں اوراپنے اعصاب پرقابورکھنے کی کوشش کررہاہوں۔ مجھے تین ہفتوں تک اپنے حریفوں سے سخت مقابلہ کرنا ہے پھرچاہے وہ میرے ٹیم میٹ البرٹوکونٹاڈوریالیوی لیفیمرہی کیوں نہ ہوں۔ میں بہت ایکسائٹیڈہوں۔
لاہور: قومی کرکٹرزکی سزاؤں کیخلاف مظاہرہ
پاکستان چوبیسویں نمبر پر بھی آسکتا ہے، ثقلین
ہاکی ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی برطرف
قومی ہاکی ٹیم کا استعفے کا اعلان
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان بارہویں نمبرپر
کھیلوں کا فروغ ضروری ہے، معین خان
ٹورڈی پاکستان: نواں مرحلہ
پی سی بی کا فیصلہ سراسر ناانصافی ہے، باسط علی
پی سی بی کے فیصلے سے ڈسپلن پیدا ہو گا، اقبال
کرکٹرز پر پابندی و جرمانہ اچھا فیصلہ ہے، عبدالقادر
1 2 
 
| | | | |
Home Programme Schedule Downloads
Terms of Service Privacy Statement Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2010 All rights reserved