|
پی سی بی کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کروں گا، عبدالقادر
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹرعبدالقادر نے کہا ہے کہ وہ سینٹ کی کمیٹی میں پیش ہوکر پی سی بی میں ہونے والی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کریں گے۔ ایل سی سی اے گراوٴنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں مرلی دھرن کے نہ کھیلنے سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم اپنے ملک میں سخت حریف ثابت ہوسکتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عبدالقادر نے کہا کہ پی سی بی کے چیئرمین کو اوپننگ بلے باز عمران نذیر کے بارے میں میڈیا میں بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔
عبدالقادر نے کہا کہ آئی سی سی کے صدر ڈیوڈ مورگن کی جانب سے ٹیسٹ میچ کا دورانیہ چار روز کرنے کی تجویز خوش آئند ہے اور اس سے شائقین ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں آئیں گے۔ |