|
ٹیم کیلئے جلد دستیاب ہوں گا ،محمد آصف
اسلام آباد: فاسٹ باؤلر محمد آصف نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ٹیم کیلئے جلد دستیاب ہوں گے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فاسٹ باؤلر محمد آصف کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے ان سے بہت تعاون کیا ہے ۔دبئی کیس اور دیگر معاملات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جو دو تین معاملات چل رہے تھے وہ پی سی بی کے ساتھ حل ہو گئے ہیں ۔ محمد آصف کاکہنا تھا کہ ان سے پی سی بی اور وسیم باری نے پریکٹس کے سلسلے میں بہت تعاون کیا ہے۔ فاسٹ باؤلر نے مزید کہا کہ انہوں نے پہلے بھی پریکٹس جاری رکھی تھی اور وہ تازہ دم ذہن کے ساتھ پریکٹس جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے دبئی میں گرفتاری کے معاملے میں فاسٹ باوٴلر محمد آصف پر دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے تاہم آئی پی ایل میں ڈوپنگ ٹیسٹ میں نتیجہ مثبت آنے کی پاداش میں محمد آصف پر عائد ایک سالہ پابندی کے خاتمے کے بعد محمد آصف پاکستان ٹیم میں شمولیت کے لیے دستیاب ہوں گے۔ |