aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
Sat, Jul 04 09, 09:24 PM PST
پی سی بی کے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتا،آفتاب شاہ
کراچی: وفاقی وزیر کھیل آفتاب شاہ جیلانی نے کہا ہے کہ سلیکٹرز کی منتخب کردہ ٹیم نے پاکستان کو ورلڈکپ جتوایا ان کو نکالے جانے پر ہمدردی ہے تاہم وہ پی سی بی کے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتے۔اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کراچی میں اے او کوچنگ کیمپ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آفتاب جیلانی نے کہا کہ صرف ایم سی سی یا آسٹریلیا نہیں بلکہ پاکستان بھی کر کٹ کے فروغ میں اہم کردارادا کررہا ہے۔

آفتاب شاہ جیلانی کا کہنا تھا کہ کم عمر بچوں کی تربیتی کیمپ میں کوچنگ ایک مثبت قدم ہے جس کے لیے ڈاکٹر محمد شاہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے سیاسی سطح پر رابطوں کا آغاز ہوچکا ہے لیکن کھیلوں کے حوالے سے اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ۔ ایک سوال پر آفتاب جیلانی کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کیا جانا افسوس ناک ہے لیکن وہ پی سی بی کے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتے۔
پیرس نیس سائیکل ریس: چھٹا مرحلہ ٹونڈو کے نام
بحرین گراں پری اولنسو نے جیت لی
نیشنل بنک گالف ٹورنامنٹ لاہور جمخانہ نے جیت لیا
چٹاگانگ ٹیسٹ:انگلینڈ کو 434 رنز کی برتری
انگلینڈ کیخلاف سیریز: قومی بلائنڈ ٹیم کا اعلان
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن میراتھن محمد زادہ کے نام
سابق اولپمینئز کا ہاکی بچاؤ مہم کا اعلان
کراچی: میراتھن واک کا انعقاد
انڈین ویلز ٹینس: ڈیوڈینکو،فرنینڈو تیسرے راؤنڈ میں
قومی ہاکی ٹیم کی واپسی، شائقین کا احتجاج
1 2 
 
| | | | |
Home Programme Schedule Downloads
Terms of Service Privacy Statement Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2010 All rights reserved